اداکارہ صائمہ قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بیٹیوں کی شادیوں میں والدین کے کردار پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اکثر والدین شادی کے بعد بھی بیٹیوں کی ہر بات میں ان کی حمایت کرتے ہیں، جس سے لڑکیوں کی ذاتی اور شادی شدہ زندگی میں خود اعتمادی کی کمی پیدا ہو سکتی ہے۔صائمہ قریشی نے والدین کو مشورہ دیا کہ شادی کے بعد بیٹیوں کو زندگی کے مسائل خود سنبھالنے دینا چاہیے تاکہ وہ مشکلات کا سامنا کر سکیں اور اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کو چھوٹی چھوٹی تلخیوں میں شوہر کے خلاف مداخلت نہیں کرنی چاہیے، بلکہ انہیں اپنی جنگ خود لڑنے دینا چاہیے۔اداکارہ نے واضح کیا کہ اگر شوہر محبت اور احترام کے ساتھ بیوی کا خیال رکھتا ہے تو چھوٹی موٹی اختلافات برداشت کرنی چاہیے، لیکن اگر شوہر ظلم، گالم گلوچ یا جسمانی تشدد کرے تو ایسی صورت میں بیٹیوں کو برداشت نہیں کرنا چاہیے اور والدین کو مناسب رہنمائی دینی چاہیے۔
صائمہ قریشی کے مطابق والدین کی غیر ضروری مداخلت شادی شدہ زندگی میں مسائل پیدا کر سکتی ہے، اور انہیں چاہیے کہ بیٹیوں کو مضبوط اور خودمختار بنانے پر توجہ دیں تاکہ وہ مشکلات کا سامنا خود کر سکیں۔یہ باتیں صائمہ قریشی کے ان متنازع بیانات میں سے ہیں جو پہلے شہہ سرخیوں میں رہ چکی ہیں، اور انہوں نے پوڈکاسٹ کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے اپنی پوزیشن واضح کی۔