کینیڈا: مسجد کے بانی کے قتل میں بیٹے کی مبینہ گرفتاری

کینیڈا: مسجد کے بانی کے قتل میں بیٹے کی مبینہ گرفتاری

ویب ڈیسک: کینیڈا کے شہر آشوا میں مسجد کے بانی رکن ابراہیم بالا کے قتل میں ان کے بیٹے صہیب بالا کو مبینہ طور پر ملوث قرار دے کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، 42 سالہ صہیب بالا سے تفتیش جاری ہے، تاہم قتل کے محرکات کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو 80 سالہ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلم کمیونٹی نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔