رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں خصوصی قرآن کورس کا انعقاد

رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں خصوصی قرآن کورس کا انعقاد

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں ایک خصوصی اور جامع قرآن کورس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں شرکاء کو قرآن کریم کی درست تلاوت، تجوید اور تلفظ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

عالمی تعلیمی منصوبہ بھی متعارف
???? سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس کورس کے ساتھ ایک عالمی تعلیمی منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد رمضان میں دینی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور قرآن سیکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی قرآن کی تعلیم
صدر امور حرمین شریفین شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے مطابق:
???? اس کورس میں مستند اور ماہر اساتذہ کی نگرانی میں طلبہ کو قرآن کریم کی تجوید، حفظ اور درست تلاوت سکھائی جائے گی۔
???? مختلف تدریسی طریقے اپنائے جائیں گے، تاکہ ہر طالب علم اپنی انفرادی ضروریات کے مطابق قرآن سیکھ سکے۔

یہ خصوصی کورس مسلمانوں کو رمضان المبارک میں قرآن کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنے اور اس کی صحیح ادائیگی سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔