ملک بھر میں وفاقی حکومت کے لاجز کا آڈٹ کیا جائے پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی

فیڈرل لاجز میں 67 اعلی افسران نے کرایہ ادا نہیں کیا ، کمیٹی میں انکشاف ، 67پی اے  سی  کی افسران کی تنخواہوں سے کرایہ کاٹا جائے گا
کراچی کے فیڈرل لاجز بھوت بنگلے  ، سلیم مانڈوی والا ، نیب کا شکار ہم سیاستدان ہیں  ، وزرات والے پریشان نہ ہوں،عامر محی الدین
اسلام آباد (آن لائن ) پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی نے نیب افسران کو قواعد کے برخلاف فیڈرل لاجز میں 10سویٹس مستقبل بنیادوں پر فراہم کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملک بھر میں وفاقی حکومت کے لاجز کا آڈٹ کرنے کی ہدایت کردی۔  سوموار کو کنوینر عامر محی الدین کی زیرِ صدارت پبلک اکانٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان انوائرمنٹل پلاننگ اینڈ ایگریکلچرل کنسلٹنٹس کی جانب سے 2 کروڑ 80 لاکھ ادائیگی کے عوض خلاف ضابطہ بھرتیوں کے حوالے سے متعلقہ حکام نے بتایا کہ  کوہستان کے مختلف علاقوں میں مختلف منصوبوں کے لیے سب کنسلٹنٹس بھرتی کئے گئے تھے اور ان بھرتیوں میں پیپرا قواعد کی  خلاف ورزی  ہوئی تھی