پبلک اکائونٹس کمیٹی کا ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس

اسلام آباد(آن لائن) پارلیمان کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزار ت نیشنل فوڈ سکیورٹی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی،کمیٹی نے ایف بی آر سمیت مختلف وزارتوں میں اندرونی آڈٹ نظام کو بہتر بنانے اور آڈٹ اعتراضات کو ڈیلی سطح پر نمٹانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔بدھ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر اور آڈیٹر جنرل سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور ایف بی آر کے مالی سال 2023/24کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیااجلاس کو آڈٹ حکام نے بتایا کہ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کیلیے سپاٹ خریداری پر 1 ارب 15 کروڑ کی بیضابطگی سامنے آئی ہے  جس پر چیئرمین ایٹمی ٹوانائی کمیشن نے بتایا کہ ہم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے قواعد کے مطابق تمام خریداریاں کی ہیں  انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کیلیے چین سے  تاحیات سٹورز فراہم کرنے کا معاہدہ تھا تاہم کرونا کی وجہ سے چین نے سپلائی نہیں کی جس کی وجہ سے سٹورز آئٹمز مارکیٹ سے خریدنا پڑے  انہوں نے کہاکہ تمام خریداریاں شفاف طریقے سے ٹینڈرز کے ذریعے کی گئی ہیں