اونچا لکڑی کا مچان طیارے کے بورڈنگ ایریا اور رن وے کے بالکل سامنے تھا
صدر ٹرمپ نے معمول کے برعکس کم اونچائی والے زینے سے سوار ہونے کا فیصلہ کیا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا سے روانگی کے موقع پر پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ، کیونکہ خفیہ ادارے کو ایئر فورس ون کے نزدیک ایک مشتبہ اسنائپر نِیسٹ ملا تھا۔امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق امریکی خفیہ سروس(یو ایس ایس ایس ) نے صدر کی آمد سے قبل ایک اونچا لکڑی کا مچان دریافت کیا جو طیارے کے بورڈنگ ایریا اور رن وے کے بالکل سامنے تھا۔سیکیورٹی خطرے کے پیشِ نظر صدر ٹرمپ نے معمول کے برعکس ایئر فورس ون کے پچھلے، کم اونچائی والے زینے سے طیارے میں سوار ہونے کا فیصلہ کیا۔ یہ طریقہ عموما اس وقت اپنایا جاتا ہے جب خطرے کی سطح بلند یا منظرعام سے بچا ئو مقصود ہو۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے فاکس نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ صدر کی واپسی سے قبل یو ایس سیکرٹ سروس کو ایک ایسی بلند جگہ ملی جو ایئر فورس ون کے لینڈنگ زون کے بالکل سامنے تھی۔انہوں نے بتایا کہ موقع پر کوئی فرد موجود نہیں تھا تاہم ایف بی آئی نے تحقیقات کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے