سیکیورٹی ہائی الرٹ، ڈولفن سکواڈ کی مسلسل پٹرولنگ

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرائم کے ہاٹ سپاٹس پر ڈولفن سکواڈ کی 24/7 مسلسل پٹرولنگ جاری ہیں وحدت کالونی ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق وحدت کالونی ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو شاہ کمال روڈ کے قریب سیگرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کے قبضہ سے پستول گولیاں میگزینز، اورموٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ملزمان عاطف اور فارس کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ وحدت کالونی کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔