یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف کا اسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کرنے پر غور

برسلز(آئی این پی)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے اسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے یورپی وزرائے خارجہ کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق پر خدشات دور کرنے میں ناکام رہا ہے