اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانے کے لیے سمری ای سی سی کو بھیجی جائے گی۔ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ رواں سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ،امپورٹ پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سونے کی سمگلنگ کی شکایت پر درآمد اور برآمد پر پابندی لگائی گئی تھی۔