روسی حکام نے پاکستانی برآمد کنندگان کی فہرست اور مقدار کا جائزہ لینے کے بعد کلیئر قرار دیا
ماسکو، اسلام آباد(آئی این پی )روس نے پاکستان کے صوبہ پنجاب سے آلو کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرتے ہوئے 101 پاکستانی برآمد کنندگان کو دوبارہ برآمدات کی اجازت دے دی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تجارتی افسر برائے ماسکو نے بتایا ہے کہ روسی حکام نے پاکستان کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے فراہم کردہ قرنطینہ اور فائیٹو سینیٹری نظام کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ روسی فیڈرل سروس برائے ویٹرنری و فائیٹو سینیٹری نگرانی نے اس فیصلے سے باضابطہ طور پر پاکستان کی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ روس نے پنجاب سے آلو کی درآمد کی اجازت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ فائیٹو سینیٹری ضمانتوں کی بنیاد پر دی ہے۔ روسی حکام نے پاکستانی برآمد کنندگان کی فہرست اور برآمدی مقدار کا جائزہ لینے کے بعد 101 کمپنیوں کو کلیئر قرار دیا