واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے جنوب مشرقی ایشیا کے سولر پینلز پر 3521فیصد تک محصولات عائد کرنے کے ارادے کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور ویتنام کی کمپنیوں پر محصولات کی جون میں بین الاقوامی تجارتی کمیشن کے اجلاس میں توثیق کی ضرورت ہوگی۔ یہ فیصلہ تقریباً ایک سال قبل متعدد امریکی اور دیگر سولر مینوفیکچررز کی جانب سے اینٹی ڈمپنگ اور کائونٹر ویلنگ ڈیوٹی کی تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے۔