ثقافت کے ذریعے اختلافات کو ختم کیا جاسکتا ہے:اورنگزیب کھچی

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے کہاہے  تقافت کے ذریعے مختلف قومیتوں کو ایک دوسرے کے قریب اور اختلافات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ سوموار کو وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے قومی یکجہتی و ثقافتی ہم آہنگی پر پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی اصل طاقت اس کے ثقافتی تنوع ہیں۔ انہوں نے کہا ثقافت وہ پل ہے جو ہمارے اختلافات کو ختم کرتا ہے وفاقی وزیر نے  لوک ورثہ میں سینٹر فار نیشنل کوہیشن اینڈ آٹ ریچ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ  یہ سینٹر ثقافتی تنوع کو دستاویزی شکل دے کر نوجوانوں کو شامل کرے گا انہوں نے کہاکہ حکومت ثقافتی شعبے کو جامع اور جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ قومی یکجہتی قانون سے نہیں بلکہ مکالمے اور برداشت سے پروان چڑھتی ہے