تشدد کے ذریعے سیاسی ایجنڈا مسلط نہیں کیا جاسکتا: فرانسیسی وزیراعظم

 تعلیمی اصلاحات کے خلاف ہنگامے، تاریخی سٹی ہال میں آتشزدگی، 1200 مظاہرین گرفتار
پیرس (آئی این پی)فرانس میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف پرتشدد احتجاج کا دائرہ کئی شہروں تک پھیل گیا، پیرس میں پولیس اور مشتعل مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔مظاہرین نے سرکاری عمارتوں اورکاروباری مراکزکو نشانہ بنایا،جلائو گھیرائو، پتھرائو اور لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آئے،پولیس نیمظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔لیموج شہر کے تاریخی سٹی ہال میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں 140 سال قدیم گھنٹہ گھر تباہ ہو گیا،احتجاج کے دوران 1200 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،مظاہروں میں ساڑھے 5 لاکھ افراد نے شرکت کی،بدامنی کے دوران 150 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔فرانسیسی صدر نے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تشدد کے ذریعے سیاسی ایجنڈا مسلط نہیں کیا جاسکتا۔