کھچی والا (خصوصی رپورٹ) تین روز سے شہر اور اس کے گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، کپاس سمیت دیگر فصلوں کو نقصان۔ بارش کے باعث مال مویشیوں کے لیے چارے کی قلت سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز سے کھچی والا اور اس کے گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری۔ ہے، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہونے سے کسان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ زرعی ماہرین کے مطابق مسلسل بارش سے کپاس سمیت دیگر فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے