ملک میں معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی، محمد علی

 نجکاری ، پرائیویٹ پارٹنرشپ پاکستان کو حقیقی معاشی منزل تک لے جائے گی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی، نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پاکستان کو اگلے 20 سے 30 برس میں حقیقی معاشی منزل تک لے جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں محمد علی نے کہا کہ اصل بزنس حب کراچی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد ہیں، اسلئے نجی شعبے کو پالیسی سازی میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پالیسی سازی میں اکیڈمیا دوسرا اہم ستون ہے، مگر جامعات و تھنک ٹینکس پالیسی سازوں سے کٹے ہوئے ہیں۔ مشیر نجکار ی نے مزید کہا کہ تحقیق و مشاورت کے بغیر پائیدار پالیسی ممکن نہیں اور اختلاف رائے دلیل و تعمیری بحث سے حل ہونا چاہیے۔