سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کیلئے حکومت ‘ نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہوگا وزیرخزانہ

 معاشی ترقی کے ساتھ برآمدات میں اضافہ ہماری ترجیح، مقامی سرمایہ کار فعال ہونگے تو بیرونی سرمایہ کاری آئے گی
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے  پالیسی کے ساتھ اداروں کی صلاحیت بڑھانا بھی ضروری ہے::کانفرنس سے خطاب
کراچی(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب  نے کہا ہے کہ   معاشی ترقی کے ساتھ برآمدات میں اضافہ ہماری ترجیح ہے، حکومت مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی استحکام پر توجہ دے رہی ہے،عالمی معاشی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے معاشی پالیسی بڑھانا ہو گی۔  سرمایہ کاری کے فروغ میں حکومت کا کردار کلیدی ہے ،مقامی سرمایہ کار فعال ہونگے تو بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اقوام متحدہ میں وفاقی وصوبائی حکومتوں کے تحت "پاکستان کے پائیدار مستقبل میں سرمایہ کاری" فئیر وکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔  محمد اورنگزیب  نے کہا کہ معاشی استحکام بنیادی ضرورت ہے، مقامی سرمایہ کار فعال ہونگے تو ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ میں حکومت کا کردار کلیدی ہے، حکومت مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی استحکام پر توجہ دے رہی ہے، معاشی ترقی کے ساتھ برآمدات میں اضافہ بھی ہماری ترجیح ہے، ایسی معاشی نمو درکار ہے جو ذمہ دارانہ اور پائیدار ہو، عالمی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشی پالیسی آگے بڑھانا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کے لئے  معاشی پالیسی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کیلئے  حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔