ریاض( آئی این پی )سعودی عرب میں نجی شعبے میں دوپہر کے وقت آوٹ ڈور کام پر پابندی 15 ستمبر تک نافذ رہے گی۔سعودی خبررساںادارے کے مطاقب انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے اعلان کیا کہ نجی شعبے کے تمام اداروں کے لئے براہ راست سورج کی روشنی میں دوپہر کے کام پر پابندی 15 جون سے 15 ستمبر تک نافذ العمل ہو گی۔ قومی کونسل برائے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کے تعاون سے نافذ کیے گئے نئے ضابطے کے تحت پابندی 12:00 بجے دن سے تین بجے تک بیرونی کام پر پابندی عائد رہے گی تا کہ کارکنوں کی صحت اور حفاظت اور شدید گرمی سے وابستہ پیشہ ورانہ خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ وزارت نے نے آجروں پر زور دیا کہ وہ کام کے اوقات کو ضابطے کے مطابق ترتیب دیں اور کام کی جگہوں پر ضروری حفاظتی اقدامات کو نافذ کریں۔