قیادت کو تحفظات سے آگاہ کر دیا ،کانفرنس کا ایجنڈا منشور اور مطالبات سے مطابقت نہیں رکھتا
بلاول بھٹو جس عمران کی زبان بول رہا تھا، وہ عمران کی پارٹی خود کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں
بلاول کا غصہ اصولی نہیں تھا، جلد بازی تھی۔اب بلاول کے پاس نہ حکومت والا مؤقف رہا، نہ اپوزیشن والا
بلاول نے بانی کے لیے یوٹرن لیا، پی ٹی آئی نے بیچ مندھار چھوڑ دیا، جس اتحاد کیلئے لہجہ سخت کیا، وہ اتحاد بنا ہی نہیں
اسلام آباد(بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی نے کل اپوزیشن کی جماعتی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ اس نے اپنی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق کانفرنس کا ایجنڈا ہمارے منشور اور مطالبات سے مطابقت نہیں رکھتا۔اس کا مطلب سادہ ہے۔ بلاول جس عمران کی زبان بول رہا تھا، وہ عمران کی پارٹی خود کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔بلاول نے عمران کے لیے یوٹرن لیا، پی ٹی آئی نے بیچ مندھار چھوڑ دیا۔ جس اتحاد کے لیے لہجہ سخت کیا، وہ اتحاد بنا ہی نہیں۔پی ٹی آئی کو نہ کانفرنس کا ایجنڈا منظور ہے، نہ مطالبات۔ اس سے ثابت ہوا، بلاول کا غصہ اصولی نہیں تھا، جلد بازی تھی۔اب بلاول کے پاس نہ حکومت والا مؤقف رہا، نہ اپوزیشن والا۔