اسلام آباد(آن لائن)خیبرپختونخواہ سمیت قبائلی علاقوں میں قیام امن کے معاملے پرجمعیت علماء اسلام (ف)نے کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کل جماعتی کانفرنس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو مد عو کیا جائے گا ۔جے یو آئی رہنما مولانا عطاء الرحمان نے یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں صوبہ کے پی میں امن و امان کے قیام کی حکمت عملی وضع کی جائے گی ۔مولانا عطا ء الرحمان نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس کیلئے صدر اور وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا جائے گا ۔ کل جماعتی کانفرنس کے لیے 19 اور 20 فروری کی تاریخ زیرغور ہے۔ مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ ابھی مقام اور حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوا۔ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔