فضل الرحمن کو کل جماعتی کانفرنس میں بلائیں گے: طاہر اشرفی

امریکا کی میزائل پروگرام سمیت اندرونی مسائل پر بیان بازی ناقابل قبول ہے، چیئرمین پاکستان علما کونسل
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن کو کل جماعتی کانفرنس میں بلائیں گے۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے۔ امریکا کی طرف سے کسی جواز کے بغیر میزائل پروگرام پر پاپندی سمیت اندرونی مسائل پر بیان بازی ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔ میرا برطانیہ،  یورپی یونین، امریکا سے سوال ہے کہ جیلوں میں معصوم لوگوں کی موجودگی پر آپ کی انسانیت کدھر تھی؟۔ عافیہ صدیقی کے معاملے پر انسانیت کہاں تھی؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔ ہم اگلے ہفتے کل جماعتی کانفرنس کریں گے۔ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔