نارتھ پنجاب، سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب بنانے کی تجویز،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے رانا سکندر حیات کو منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری سونپ دی
تینوں سیکرٹری سکولز لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں تعینات ،ایک صوبائی سیکرٹری کے بجائے تینوں ریجنز کے لیے الگ الگ سیکرٹریز تعینات کیے جائیں گے
لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے نارتھ پنجاب، سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب کے تین الگ علاقائی حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت ہر ریجن کا اپنا سیکرٹری، سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن ہوگا۔جاری کردی سمری کے مطابق اسکول ایجوکیشن نارتھ پنجاب: مرکز راولپنڈی؛ شامل ڈویڑنز: راولپنڈی، سرگودھا اور گجرات۔اسکول ایجوکیشن سینٹرل پنجاب: مرکز لاہور؛ شامل ڈویڑنز: لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال۔اسکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب: مرکز ملتان؛ شامل ڈویڑنز: ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی سمری ارسال کری گئی ہے،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی ارسال کردہ سمری وزیراعلیٰ کے پاس زیرِ غور ہے،محکمہ سکول ایجوکیشن کو نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ زونز میں تقسیم کیا جائے گا،تینوں سیکرٹری سکولز بالترتیب لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں تعینات ہونگے۔ایک صوبائی سیکرٹری کے بجائے تینوں ریجنز کے لیے الگ الگ سیکرٹریز تعینات کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو اس منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری سونپی ہے