محکمہ سکول ایجوکیشن کو درخواستوں کی مد میں 24 کروڑ انکم

لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سکول ایجوکیشن کو درخواستوں کی مد میں 24 کروڑ سے زائد کی انکم اکھٹی ہوگئی۔ابتک ایس ٹی آئیز بھرتی کیلئے 2 لاکھ 47 ہزار پانچ سو درخواستیں جمع ہوگئیں،آج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے،رات 12 بجے تک جمع ہونگی۔محکمہ نے فی سکول درخواست جمع کرانے کیلئے ایک ہزار فیس مقرر کر رکھی ہے۔پنجاب بھر میں ساڑھے بارہ ہزار ایس ٹی آئیز یکم دسمبر تک بھرتی کئے جائینگے۔