محکمہ سکول ایجوکیشن میں اچھے افسروں کی تلاش کیلئے دوبارہ ٹیسٹ لینے کی تیاری

لاہور (خصوصی رپورٹ ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اچھے افسروں کی تلاش کے لئے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے موجودہ افسروں کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مزید اساتذہ کو انتظامی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹیز اور ڈائریکٹوریٹ آف انسٹر کشن میں نئے افسروں کی تعیناتی کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے خواہشمند اساتذہ سے 25 مئی تک درخواستیں طلب کرلیں۔شرائط پوری کرنے والے اساتذہ کا سکریننگ ٹیسٹ ہوگا ۔