محکمہ سکول ایجوکیشن جعلی نوٹیفیکشنز روکنے میں ناکام

جعلی نوٹیفیکشنز کے سدباب کیلئے فوری اور م ئوثر اقدامات کیے جائیں:والدین 
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سکول ایجوکیشن جعلی نوٹیفیکشنز کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ آئے روز سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے جعلی نوٹیفیکشنز نیوالدین اور طلبہ میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے ایک اور جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے، جس میں 6 اپریل سے 25 اپریل تک سکول بند رکھنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی ہے، تاہم اس کے باعث شہریوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جعلی احکامات سے تعلیمی نظام متاثر ہو رہا ہے اور بچوں کی پڑھائی میں خلل پڑتا ہے۔انہوں نے محکمہ سکول ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی نوٹیفیکشنز کے سدباب کے لیے فوری اور م ئوثر اقدامات کیے جائیں۔ماہرین کے مطابق شہریوں کو بھی چاہیے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین کرنے کے بجائے صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔