وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کے لئے 90دن کی ڈیڈ لائن دے دی
لاہور کے 338سکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز پراجیکٹ کا اجراء‘سکولوں کے سامنے زبیرا کراسنگ بنانے کی ہدایت
لاہور(سپیشل رپورٹر)فروغ تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انقلابی فیصلے کیے۔پنجاب میں سکول ایجوکیشن کے لئے’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایاگیا کہ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصداضافہ ہوا۔5863پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2لاکھ 42ہزار بڑھ کر تین لاکھ 68ہزار سے بڑھ گئی۔پنجاب بھر پہلے میں آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114ہوگئی۔آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ میں تین گنا تک اضافہ ہوا۔سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے بعد طلبہ کے لئے کرسیاں اور ڈیسک وغیرہ کی تعداد تین لاکھ 71ہزار سے پانچ لاکھ 23ہزارہوگئی۔پنجاب میں ایک ہی طرز کے نئے اور جدیدسکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک سکول آف ایمی ننس بنے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میٹرک ٹیک کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کلاس فائیو سے ٹیکنیکل ایجوکیشن بطور مضمون شامل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ٹیکس بک بورڈ کی نصابی کتابوں کے پراجیکٹ میں ایک ارب روپے کی بچت کا ریکارڈہوا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کے لئے 90دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر سال دو ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دے دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بھکر اور لیہ سمیت دیگر اضلاع میں سکول میل پروگرام کے اجراء کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایجوکیشن افسروں اور اساتذہ کارکردگی چانچنے کیلئے کے پی آئی سسٹم نفاذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کے 338 سکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء کیاگیا۔سرکاری سکولوں میں انگلش بول چال کے انٹرنیشنل کورسز کرانے اور اور سرٹیفکیٹ دینے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا