موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکرا گئی،2افراد جاں بحق

 وحدت روڈ پر افسوسناک واقعہ، 22 سالہ اسد اور شروز کی لاشیں ہسپتال منتقل،زخمی کی حالت نازک ہے:ریسکیو 1122
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہورمیں وحدت روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122کے مطابق گزشتہ رات تیز رفتار موٹر سائیکل جس پر تین افراد سوار تھے وحدت روڈ پر بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو1122کے مطابق 22 سالہ اسد ولد ریاض اور 22 سالہ شروز ولد تنویر کی لاش کو پولیس کے حوالے کردیاگیاہے ‘ ایک زخمی شخص کو جناح ہاسپٹل منتقل کردیاگیاہے۔