دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن آج منایا جائے گا

 اس دن کے حوالے سے مختلف الیکٹرانکس کمپنیوں کی جانب سے پروگرام ترتیب دیے جائیں گے
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن(آج)21نومبرہفتہ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدلوگوں کی تعلیم و تربیت اور معلومات کے حصول کیلئے ٹیلی ویژن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے مختلف الیکٹرانکس کمپنیوں کی جانب سے پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جس میں لوگوں کو ٹیلی ویژن کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے دسمبر1996ء میںایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 21نومبر کو ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جائے گا ۔ٹیلی ویژن ایک ایسی حیرت انگیز ایجاد ہے جو کہ دورحاضر میں رابطے،معلومات اور خبروں تک رسائی کا ایک طاقت ور ترین ذریعہ ہے ۔