دنیا بھر میں خلائی مخلوق کا عالمی دن آج منایا جائے گا

     فیصل آباد (یو این پی)دنیا بھر میں خلائی مخلوق کا عالمی دن آج2جولائی بدھ کو منایا جائے گا۔ہر سال2جولائی کو دنیا بھر میں خلائی مخلوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ2جولائی 1047 ء کو امریکی ریاست روز ویل میں ایک طوفانی رات کوکئی لوگوں نے آسمان پر کسی چیز کو اڑتے ہوئے دیکھا تھا،امریکی حکومت نے لوگوں کو بتایا تھا کہ یہ دھات کے ٹکڑے ہیں جو دراصل موسمیاتی غبارے کے ہیں،تیس برس بعداس حادثے کی تحقیق میں شامل میجر میسی مارشل نے بتایا تھا کہ یہ دھات کے ٹکڑے کسی اور دنیا کے تھے اس واقعہ کے بعدخلائی مخلوق پر تحقیق کا عمل تیز ہو گیا اور پھر اسی مناسبت سے ہر سال2جولائی کو خلائی مخلوق کا عالمی دن منایا جانے لگا۔