ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن21نومبر کو منایا جائے گا

 اس دن کے حوالے سے مختلف الیکٹرانکس کمپنیوں کی جانب سے پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے 
فیصل آباد (شوبز ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن21نومبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدلوگوں کی تعلیم و تربیت اور معلومات کے حصول کیلئے ٹیلی ویژن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے مختلف الیکٹرانکس کمپنیوں کی جانب سے پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے جس میں لوگوں کو ٹیلی ویژن کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے دسمبر1996ء میںایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس کے مطابق فیصل آباد سمیت دنیا بھر میں ہر سال 21نومبر کو ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جائے گا۔ٹیلی ویژن ایک ایسی حیرت انگیز ایجاد ہے جو کہ دورحاضر میں رابطے،معلومات اور خبروں تک رسائی کا ایک طاقت ور ترین ذریعہ ہے۔