سمندری رابطوں میں بہتری ، دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا ،وفاقی وزیر جنید چودھری
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے مالدیپ کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی، جس میں بندرگاہوں، ماہی گیری اور بحری تربیت کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ سمندری تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ پاکستانی وفد دسمبر میں مالدیپ کا دورہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری رابطوں میں بہتری سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔مالدیپ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی وفد کے دورہ مالدیپ سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے لئیہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔