صوبوں سے متعلق ہم موقف دے چکے، آپ عوامی رائے لے لیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے  صوبوں سے متعلق ہم واضح موقف دے چکے، آپ عوامی رائے لے لیں، اس میں حرج ہی کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے  توجہ عوامی خدمت پر رکھیں۔ عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو ٹھیک، نہیں آتی تو نہ کریں۔ عوامی رائے کی بحث ملک بھر میں جاری ہے۔ جب اس بحث کا وقت ہوگا تو پارلیمنٹ میں آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں اپنے دفاتر کھول رہے ہیں۔