حکومت جہاں کھڑی ہے، وہیں رک جائے، ورنہ ہم سڑکوں پر ہوں گے مولانا فضل الرحمن

 حکمرانوں کی جیلیں ختم ہو جائیں گی لیکن ہمارے کارکن ختم نہیں ہوں گے، ہم مقابلہ کریں گے، ہمارا مقابلہ سیاسی میدان اور سیاسی انداز میں ہوگا
 کارکن متحد، متفق اور ایک صف میں رہیں، کسی کی طاقت آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی‘ ہم مخالفین کی طاقت کو خاکستر کرکے رہیں گے:مفتی محمود مرکز میں خطاب
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء￿  اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  نے  کہا ہے حکومت  جہاں کھڑی ہے، وہیں رک جائے، بصورت دیگر جمعیت علماء￿  اسلام سڑکوں پر آئے گی اور ضرورت پڑنے پر جیلوں کا رخ بھی کرے گی‘حکمرانوں کی جیلیں ختم ہو جائیں گی لیکن ہمارے کارکن ختم نہیں ہوں گے، ہم مقابلہ کریں گے، تاہم ہمارا مقابلہ سیاسی میدان اور سیاسی انداز میں ہوگا۔مولانا فضل الرحمن نے مفتی محمود مرکز میں نماز جمعہ کی ادائیگی اور امامت کے بعد کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا  ہم مشتعل مزاج لوگ نہیں ہیں بلکہ بڑے طریقے، تدبر اور حکمت کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔ کارکن متحد، متفق اور ایک صف میں رہیں، کسی کی طاقت آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ ان شاء￿  اللہ ہم مخالفین کی طاقت کو خاکستر کرکے رہیں گے۔ اس وقت جماعت کو مشکل حالات کا سامنا ہے، تاہم کارکنوں کو اتحاد اور اتفاق برقرار رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا  اگر قائد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو کارکن مزاحمت کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں نے بھی الزام عائد کیا کہ حکومت میں شامل بعض افراد جمعیت علماء￿  اسلام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔