بیجنگ (آئی این پی) چین میں شادی کے رجحانات ایک نئی سمت اختیار کر رہے ہیں، حکومت کی تازہ پالیسی کے بعد نوجوان جوڑے اب ملک کے کسی بھی حصے میں اپنی شادی رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ پہلے یہ سہولت صرف ان کے آبائی مقام تک محدود تھی،اس پالیسی کا مقصد شادیوں کی گرتی ہوئی شرح کو بڑھانا اور ملک کے بڑھتے ہوئے آبادیاتی بحران کو روکنا ہے۔