دو بار آسکر جیتنے والا اداکار مالی مشکلات کے سبب بے گھر ہونے کے قریب

دو بار آسکر جیتنے والا اداکار مالی مشکلات کے سبب بے گھر ہونے کے قریب

ہالی ووڈ کے اداکار کیون اسپیسی نے حالیہ انکشاف کیا ہے کہ وہ اس وقت مستقل رہائش کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں ان پر لگنے والے جنسی ہراسانی کے الزامات اور طویل قانونی کارروائیوں نے انہیں شدید مالی بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ قانونی فیسوں کی ادائیگی نے ان کی جمع پونجی کو تقریباً ختم کر دیا ہے اور کام کی کمی کی وجہ سے ان کی آمدنی بھی متاثر ہوئی ہے۔کیون اسپیسی نے یہ بھی بتایا کہ ان کا بالٹی مور کا گھر بھی نیلامی میں چلا گیا ہے، جس کے بعد وہ انتہائی غیر مستحکم زندگی گزار رہے ہیں۔ جہاں بھی کام ملتا ہے، وہیں قیام کر لیتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حالات بہتر ہونے کے بعد وہ دوبارہ معمول کی زندگی اور اپنی کیریئر کی طرف لوٹ آئیں گے۔ یاد رہے کہ کیون اسپیسی کو دو آسکر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں، مگر 2017 میں لگنے والے الزامات نے ان کی شہرت اور آمدنی کو بہت متاثر کیا، حالانکہ وہ کئی مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔