بھارتی مزاحیہ اداکار مدھن بوب کینسر اور مالی مشکلات کے باعث انتقال کر گئے

بھارتی مزاحیہ اداکار مدھن بوب کینسر اور مالی مشکلات کے باعث انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: بھارت کے معروف مزاحیہ اداکار اور ساؤتھ انڈین فلموں کے سپورٹنگ اسٹار مدھن بوب شدید مالی تنگ دستی اور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے بستر علالت پر تھے۔

40 سالہ فلمی کیریئر
مدھن بوب کا اصل نام ایس کرشنا مورتھی تھا۔انہوں نے 1980 کی دہائی میں فلمی سفر کا آغاز کیا اور چار دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں بے شمار کامیڈی اور سپورٹنگ کردار ادا کیے۔انہوں نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارز رجنی کانت، کمل ہاسن، اجیت، سوریا اور وجے کے ساتھ بھی کام کیا۔
یادگار کردار
مدھن بوب کی مشہور فلموں میں:

"تھینالی" (ڈائمنڈ بابو کا کردار)
"فرینڈز" (منیجر سندریسن کا کردار)
یہ کردار ان کی برجستہ مزاحیہ اداکاری اور منفرد تاثرات کی وجہ سے آج بھی مداحوں کو یاد ہیں۔
کسمپرسی کے عالم میں آخری ایام
بھارتی میڈیا کے مطابق وہ مالی مشکلات کے باعث شدید پریشانی کا شکار تھے۔علالت کے دوران بھی مدھن بوب کو مناسب علاج معالجہ میسر نہ آ سکا اور وہ گزشتہ شب اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔