برینڈا فریکر فلم "مائی لیفٹ فُٹ"، "ہوم الون 2: لاسٹ اِن نیو یارک" اور بی بی سی کے مقبول ڈرامے "کیجولٹی" میں اپنی یادگار اداکاری کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتی تھیں۔
انہوں نے 1990 میں فلم "مائی لیفٹ فُٹ" میں شاندار معاون کردار پر بہترین معاون اداکارہ کا اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) جیت کر تاریخ رقم کی اور آسکر حاصل کرنے والی پہلی آئرش اداکارہ بنیں۔فروری 1945 میں ڈبلن میں پیدا ہونے والی برینڈا فریکر نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1970 کی دہائی میں تھیٹر اور ٹیلی ویژن سے کیا تھا اور بعد ازاں فلم اور ٹی وی کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔ان کے ایجنٹ فل بیل فیلڈ نے میڈیا کو ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "ہمیں ان جیسی شخصیت دوبارہ کبھی دیکھنے کو نہیں ملے گی۔ ان کی عدم موجودگی نے دنیا کو پہلے سے زیادہ تہی دامن کر دیا ہے۔ میرے لیے یہ اعزاز کی بات تھی کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے اور انہیں قریب سے جاننے کا موقع ملا۔"انہوں نے مزید کہا کہ برینڈا فریکر ہمیشہ ان کے دل میں اور دنیا بھر کے بے شمار فلم بینوں اور ٹی وی مداحوں کی یادوں میں زندہ رہیں گی۔