ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں مہنگائی میں معمولی اضافہ

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں مہنگائی میں معمولی اضافہ

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، ملک میں اس ہفتے مہنگائی میں 0.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 اس کے نتیجے میں، سالانہ مہنگائی کی شرح 3.53 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران 16 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جب کہ 13 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔سب سے زیادہ مہنگائی ٹماٹر میں دیکھی گئی، جس کی قیمت 57.03 فیصد بڑھی۔ اس کے علاوہ، لہسن 2.61 فیصد، چینی 2.23 فیصد، کیلے 0.72 فیصد اور چائے 0.59 فیصد مہنگی ہوئی۔اسی دوران، ڈیزل، بیف، کوکنگ آئل، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھیں۔رپورٹ کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران پیاز 12.38 فیصد اور چکن 8.07 فیصد سستا ہوا۔ اسی طرح آلو، آٹا، انڈے، دال مونگ اور دال چنا کی قیمتیں بھی کمی کا شکار رہیں۔