وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری

وفاقی ادارہ شماریات نے حالیہ ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کے نتیجے میں مجموعی سالانہ مہنگائی کی شرح 9.11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 20 اہم اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ 9 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں اور 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔خصوصی طور پر پیاز کی قیمت میں 24.68 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ دال چنے کی قیمت میں 3.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چکن کی قیمت ایک ہفتے میں 2.45 فیصد بڑھ گئی ہے۔ اس کے علاوہ دہی، لہسن، چائے اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب، ٹماٹر کی قیمت میں 1.26 فیصد کمی آئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 2.35 فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 0.29 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ چینی، انڈے اور آلو بھی سستے ہونے کا رجحان سامنے آیا ہے۔یہ رپورٹ ملک کی موجودہ مہنگائی کے رحجان کو ظاہر کرتی ہے اور معیشتی صورتحال کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔