ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ظاہر

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ظاہر

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک میں ایک ہفتہ کے دوران مہنگائی میں 0.53 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سالانہ مہنگائی کی شرح 4.15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 12 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔سب سے زیادہ مہنگائی چکن کی ہوئی ہے جس کی قیمتیں 20.33 فیصد بڑھیں، اس کے علاوہ ٹماٹر 12.03 فیصد اور کیلے 2.32 فیصد مہنگے ہوئے۔دیگر اشیاء میں آلو 1.08 فیصد، کوکنگ آئل 0.38 فیصد، اور دال مسور، بیف، مٹن، ایل پی جی اور لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔اس کے برعکس، ایک ہفتے میں پیاز 6.65 فیصد سستی ہوئی، اور دال چنا، گڑ، آٹا، دال مونگ اور دال ماش بھی سستی رہیں۔