ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ میں شرح میں اضافہ کا انکشاف

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ میں شرح میں اضافہ کا انکشاف

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی 2.41 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، حالیہ ہفتے 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، 28 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق، ایک ہفتے میں انڈے کی قیمت 5.55 فیصد، چکن کی قیمت 1.84 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت 1.03 فیصد مہنگی ہوئی۔ گڑ کی قیمت 0.59 فیصد اور چینی کی قیمت 0.26 فیصد بڑھ گئی۔دوسری طرف، پیاز کی قیمت 5.59 فیصد، ٹماٹر کی قیمت 4.56 فیصد اور لہسن کی قیمت 1.78 فیصد سستی ہوئی۔