کمشنر کارائے ونڈ روڈ اڈہ پلاٹ کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کاجائزہ

 چوراہوں اور بازاروں کا معائنہ ،سڑکوں کی حالت پر اطمینان کا اظہار 
لاہور (خصوصی رپورٹ) کمشنر لاہورمریم خاں نے رائے ونڈ روڈ اڈہ پلاٹ کا دورہ کیا اورروڈ پر جاری صفائی ستھرائی، زیبرا کراسنگ، دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ زوہیب ممتازگوندل سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر لاہور نے مختلف سڑکوں، چوراہوں اور بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی، ٹریفک نظم و ضبط اور سڑکوں کی حالت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کے تمام علاقوں میں سڑکوں کو خوبصورت، محفوظ اور صاف بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔