ترقیاتی کاموں کے روڈ میپ پر عمل نہ کر سکا

لاہور (خصوصی رپورٹ) ایل ڈی اے نے ذاتی وسائل سے پراجیکٹس شروع کرنے کا پلان بنا، ایل ڈی اے گزشتہ مالی سال میں ترقیاتی کاموں کے روڈ میپ پر عمل نہ کر سکا، ایل ڈی اے کے اربن ڈویلپمنٹ ونگ نے مالی سال کا روڈ میپ تیار کیا، پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے بجٹ میں شامل منصوبہ جات کی منظوری دے دی، ایل ڈی اے کے فنڈز میں کمی کی وجہ سے روڈ میپ پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ ذاتی وسائل سے شروع ہونے والے منصوبے اس سال میں مکمل نہ ہوسکے،ایل ڈی اے کا شعبہ انجینئرنگ گزشتہ مالی سال  کے روڈ میپ پر عمل نہ کرسکا، گزشتہ مالی سال ایل ڈی اے بجٹ میں 34 نئی سکیموں کی منظوری دی گئی۔