راہ چلتی لڑکی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ،پیکاکے تحت دوسرا مقدمہ درج

سرگودھا(خصوصی رپورٹ)سرگودھا میں پیکا ایکٹ کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کر لیا گیا، بتایاجاتاہے کہ مقام حیات کی رہائشی مسم آ(ع) نے پولیس کو بتایا کہ یونیورسٹی روڈ سے شاپنگ کے بعدواپسی پر دو موٹر سائیکل سواروں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی اور علی نامی لڑکے کی آئی ڈی سے اسکے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔