کوئٹہ(خصوصی رپورٹ )بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں باراتیوںپر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔گنداواہ کے علاقے کوٹڑہ سے شادی کے بعد بارات کوئٹہ لے کرکر جانے والے دولہے کے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کو پتری کے قریب مسلح افراد نے گھات لگا کر قتل کردیااور فرار ہوگئے۔لیویز کے مطابق اتوار کی صبح تحصیل گنداواہ کے علاقے کوٹڑہ سے شادی کے بعد بارات لیکر کوئٹہ جانے والے دولہے کے دوسگے بھائی تیسرا رشتہ دار موٹرسائیکل پر باراتیوں کےآگے کچھ فاصلے جارہے تھے کہ پتری کے قریب مسلح افراد نے گھات لگا کر انھیں جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ورثا نے قتل کا الزام اپنے رشتہ داروں پر لگادیا ۔ واقعہ کے بعد لیویز موقع پرپہنچ گئی تینوں مقتولین کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کردی گئیں۔