اپوزیشن الائنس کا پیپلز پارٹی سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ ، مخصوص جماعتوں کو دعوت
اسلام آباد (بیورو رپورٹ )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے بھی رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام دوروزہ قومی کانفرنس کا انعقاد آج (ہفتہ ) سے خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں ہو نا ہے تاہم اپوزیشن اتحاد نے پیپلز پارٹی سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جانب سے قومی کانفرنس میں صرف مخصوص سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا، پیپلز پارٹی کو قومی کانفرنس میں شرکت کیلئے کوئی دعوت نامہ نہیں بھیجا جا رہا