اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کل ملک گیر احتجاج کرے گی۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم ترین سربراہی اجلاس تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری جنرل اسد قیصر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سربراہ زین شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین، سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیرمین صاحبزادہ حسن رضا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی، چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی علی وڑائچ، سینیٹر مشتاق احمد خان، عمار علی جان اور اخونزادہ حسین نے شرکت کی