دریاخان (خصوصی رپورٹ)نیم پاگل عورت نے گرلز پرائمری سکول میں داخل ہو کر اساتذہ اور طالبات پر زہریلا سپرے کر دیا، جس سے 6 افراد بے ہوش ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شیخانوالہ میں عذرا نامی خاتون، جو کہ ذہنی معذور بتائی جاتی ہے، اچانک سکول میں گھس گئی اور وہاں موجود اساتذہ و طالبات پر زہریلا سپرے کر دیا۔ واقعے کے نتیجے میں دو سکول ٹیچرز، ایک طالبہ، ایک ریسکیو اہلکار اور دو شہری بے ہوش ہو گئے۔