ایمبولینس میں بچے کی پیدائش،زچہ بچہ تندرست

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) گا ئوں اوپانہ کی رہائشی خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دیا۔ خوش قسمتی سے ماں اور بچہ دونوں تندرست ہیں۔پیدائش کے فوراً بعد ایمبولینس ٹیم نے ماں اور بچے کو ہسپتال منتقل کر کے مکمل طبی سہولیات فراہم کیں۔ یہ خوش آئند واقعہ مقامی کمیونٹی کے لیے باعثِ خوشی ہے۔