شوہر مزمل گھر والوں سے مل کر مقتولہ پر تیسری شادی کے لئے دباؤ ڈالتے رہا انکار پر ملزمان مزمل،رضوان قربان امینہ بی بی نے زبردستی زہر پلا دیا
کوٹرادھاکشن ( تحصیل رپورٹر )شوہر کو تیسری شادی سے منع کرنا جرم بن گیا سسرالیوں نے شوہر سمیت مل کر 28 سالہ بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا۔مقتولہ کو لاہور جنرل ہسپتال بھی لے جایا گیا لیکن جانبر نہ سکی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر کہ مقدمہ کا اندراج کر لیا ملزمان فرار پولیس مصروف تفتیش تفصیلات کے مطابق مقتولہ نسرین کی شادی 4 سل قبل ملزم مزمل سے ہوئی گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا چلتا رہا شوہر مزمل اپنے گھر والوں سے مل کر مقتولہ پر تیسری شادی کے لئے دباؤ ڈالتے رہے انکار پر زبردست ملزمان مزمل۔رضوان قربان امینہ بی بی نے مل کر زبردستی زہر پلا دیا جس سے مقتولہ کی حالت غیر ہو گئی مقتولہ کو مقامی ہسپتال سے لاہور جنرل ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے قصور روانہ کرکے مقدمے کا اندراج کر لیا اور کاروائی شروع کر دی