ایران:رہائشی علاقے میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 7افراد زخمی

تہران (آئی این پی )ایران کے شہر قم کے رہائشی علاقے پردیسان میں ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبر  رساںادارے کے مطابق قم کے فائر بریگیڈ کے سربراہ نے بتایا کہ دھماکے میں چار رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا۔ ابتدائی جائزے کے مطابق یہ واقعہ گیس لیک کی وجہ سے پیش آیا، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔